وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ، ایف بی آر کی تنظیم نو کی سمری اور ملکی مجموعی امن و امان اورمعاشی صورتحال کا بھی سمیت سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس آج ہوں گے
اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔فوج حساس انتخابی حلقوں میں ریڈ رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی ۔
اجلاس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیم نو کی سمری کا جائزہ لیا،اور اس معاملے پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ،تاہم کابینہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ نہ کر سکی۔
وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات پر مزید غور کیلئے کمیٹی قائم کر دی، اس اصلاحاتی کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کے سپرد کی گئی ہے۔ جبکہ نجکاری ، خارجہ ، آئی ٹی اور قانون اور کامرس کے کمیٹی رکن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ایف بی آر میں اصلاحات سمیت 7 نکاتی ایجنڈا جاری
یا درہے کہ عام انتخابات دو ہزار چوبیس کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ نے پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ ڈویژن کو بھجوا ئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے دو لاکھ ستتر ہزار فوجی اہلکار مانگے گئے تھے ، پولنگ کے موقع پر پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے تعینات ہوں گے۔