پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ کو دس روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کے لیے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے۔یکم اپریل سےبغیر سفری دستاویزات کے کارگوگاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
سرحدی گزرگاہ کھلنے کےبعد افغانستان سےپہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہو گئی، وفاقی حکومت نےکارگوگاڑیوں کے لیےسفری دستاویزات کا فیصلہ کیا تھا، تیرہ جنوری کو تجارت کے لیے سرحد بند کردی گئی تھی۔