افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک مدرسے کی تقریب میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق دستار بندی کی تقریب افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مدرسہ دار الحجرہ والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی، دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کے علاوہ متعدد افغان رہنماء بھی تقریب میں شریک تھے۔
ترجمان افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں، مدرسے کی تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہے اور اس کا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔
دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے، پاکستان میں دہشت گردی کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔