پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی پر ان کی پہلی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
شعیب ملک نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خبر شیئر کی تھی جبکہ ثناء جاوید نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے قومی کرکٹر سے شادی کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور بیٹی کی علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آگیا
اتوار کی صبح، ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک خصوصی بیان جاری کیا جس میں شعیب ملک کی دوسری شادی کے حوالے سے خبروں پر رد عمل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے علیحدگی پر سخت رنجیدہ
انعم مرزا نے اپنے بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوام سے پوشیدہ رکھا ہے لیکن اب ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کی نئی زندگی حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔
انعم مرزا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ثانیہ کی زندگی کے اس اہم وقت پر ہم مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں اور انکی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں تاہم، دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ شعیب اور ثانیہ کا ایک بیٹا ’ اذہان ‘ بھی ہے جو شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں پیدا ہوا تھا۔