پہلے سردی اب پاک ایران کشیدگی کو جواز بنا کر گیس مافیاں نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر فی کلو 10 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ جس کے بعد گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 450 روپے کا بلاجوز اضافہ ہوگیا۔
ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لیکر 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے ۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں، جبکہ ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا ،300 روپے سے لیکر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290 روپے میں فروخت کریں۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا اور پولیس ہمیں پکڑ لیتی ہے جو کمپنیاں مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں روزانہ کروڑوں روپے کماتے ہیں ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا ،نگران حکومت فوری ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کرے تاکہ عوام کو سردی میں سستی ایل پی جی دستیاب ہو۔
دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ اوگرا اور نہ ہی نگران حکومت نے کوئی کارروائی کی ،سوئی گیس آتی نہیں بچوں نے سکول کالج جانا ہے ناشتہ کیسے بنائیں بچوں اور کھانے پکانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور ہیں۔