پنجاب پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت سے ایک ارب انیس کروڑ روپے مانگ لیے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کی جانب سےحکومت سے مانگے گئے فنڈزسکیورٹی پٹرول،کھانے پینے کےاخراجات کی مدمیں مانگے گئے ہیں۔نئےسروے کےبعدپولنگ اسٹیشنز کی اسکیم بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔
پولیس نے 5624 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 14072 کو حساس قرار دیا ہے، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے،الیکشن ڈے پر1لاکھ30ہزار جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔