مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ نواز شریف انشاء للہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے، انتقام پر نہ میں یقین رکھتی ہوں اور نہ نواز شریف۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور میں مسلم اسٹوڈنص فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کیلئے ایک ہی نعرہ ’’ امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک‘‘ ہوگا، 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے، پرویز مشرف دور میں والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو والدہ نے باہر قدم رکھا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وہ خود 5، 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہیں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتقام پر نہ میں یقین رکھتی ہوں اور نہ نواز شریف، جس نے نواز شریف کیخلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97، 98 روپے پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کرسکا۔