سابق سفیرعبدالباسط نےکہا پاکستان عراق ہے نہ ہی شام ہمیں اس طرح سے ٹریٹ کیاجائےگاتوپھرجواب ملے گا۔
سابق سفیرعبدالباسط نے سماءسےگفتگو کرتے ہوئےکہا پاکستان اور ایران کےدرمیان مزید تناعات نہیں ہونے چاہئیں، ایران سے متعلق پاکستان کے خدشات رہے ہیں، خدشات کے باوجود پاکستان اور ایران تعاون کرتےرہےہیں۔
انہوں نےمزید کہا ایران کوسمجھناچاہیےاس طرح مزیدتنہائی کا شکار ہوگا، سفارتی سطح پرتنازعات کوحل کرنےکی ضرورت ہے،پاکستان ہمیشہ ایران کےساتھ مل کرچلا، ایران نےخودکوبےنقاب کردیا،پاکستان کاجواب دینابنتاتھا،ایران خطےسمیت پورے ایشیا میں صلاحیتیں بڑھارہاہے،یہ انتہائی خطرناک کھیل ہے۔امیدہےایران پاکستان کےساتھ معاملات حل کرکے مزیدتنازعات کوجنم نہیں دےگا۔
2010میں جیش العدل جنداللہ کےنام سےآپریٹ کرتی تھی، ایران نے جنداللہ سربراہ کو گرفتار کرکے سزائےموت دی۔