منگیتر کو نوکری سے نکالنے پر نوجوان نے لاہور گلبرگ میں واقع ہوٹل کے مینجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کےمطابق ہوٹل منیجرنےچوری کےالزام میں خاتون کونوکری سےنکالا،ملزم نےمنگیترکونوکری سے نکالنے پر دیگرساتھیوں کےہمراہ منیجرپر تشددکاپلان بنایا،ملزمان نے گلبرگ نجی اسپتال کے قریب متاثرہ شخص کو تشددکا نشانہ بنایا۔
پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا,پولیس کےمطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کی رقم اور کارڈز بھی نکال لیے اور تشدد کی وڈیو بھی بنائی،مرکزی ملزمان شاہزیب اورعلی رضاگرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےجاری ہیں۔






















