وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےمہمانوں کے ساتھ بہت برا کیا، صوبائی حکومت نے سندھی ٹوپی،اجرک کی بے حرمتی کی۔
کراچی میں ہائیکورٹ بار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمارابہترین استقبال کیا، سندھ کے عوام کا دل بہت بڑا اور مہمان نواز ہے، سندھیوں نے کراچی میں سارے پاکستانیوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وکلانے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہدکی ہے، میں وکلا کے ساتھ شانہ بشامہ کھڑاہوں، انصاف برائے فروخت نہیں ہوناچاہے۔






















