صدر مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔
آرڈیننس کےمطابق ہرٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے، ہر ٹاؤن کارپوریشن میں4خواتین،1کسان یاورکز،1تاجریا بزنس مین ہوگا،ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم رکن ہو گا۔
آرڈیننس کےمطابق یونین کونسل کےجنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا،یونین کونسل کے جنرل ممبرکےانتخاب کیلئےسارایوسی ملٹی ممبروارڈمیں تبدیل کیاجائےگا،ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کے لیے ووٹ ڈالے گا،سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنےوالے 9 امیدوارجنرل ممبران منتخب ہوں گے،کامیاب امیدوار 30دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کرسکتے ہیں۔
جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پرممبران شو آف ہینڈ کےذریعے منتخب کریں گے،جبکہ جنرل ممبران،مخصوص ارکان شوآف ہینڈسےمشترکہ چیئرمین اوروائس چئیرمین منتخب کریں گے،چیئرمین اور وائس چیئرمین 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتاہے۔






















