فیڈرل انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پیرا میڈیکل اسٹاف کو جعلی ڈگری دینے والے کالج کو سیل کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں جعلی ڈگریاں دینے والے وین گارڈ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز کو سیل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی ملی بھگت سے جعلی ڈگریاں جاری کی جاتی تھیں، کالج کی جعلی ڈگریوں پر متعدد نرسز اسپتالوں میں نوکریاں کر رہی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالج سے پمز اسپتال کا جعلی ایم او یو بھی برآمد کرلیا گیا، کالج انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانیوالی فیکلٹی لسٹ بھی فرضی نکلی۔
ایف آئی اے کے مطابق کالج انتظامیہ اور پی این ایم سی ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔