امیتابھ بچن کے بعد انیل کپور کی بھی تصویر،آواز اور نام کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائدکردی گئی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنی شخصیت کے تحفظ کے حقوق کے لیے دلی ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا۔اداکار نے کہا میں نہیں چاہتا ہے میرا نام ،دستخط، تصاویر، اور آواز کوئی بھی کسی مقصد کے لیے استعمال کرے۔
دلی ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں سوشل میڈیا چینلز ،ای کامرس ویب سائٹ کو بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ذاتی تشہیر کے حقوق کی خلاف ورزی سے روک دیا گیا۔
Actor Anil Kapoor moves a suit in Delhi High Court, seeking a permanent injunction restraining infringement of his Publicity/Personality rights against people at large and social media channels, websites, mobile apps for using his name, voice, signature, image or any other… pic.twitter.com/huB9kjMIU8
— ANI (@ANI) September 20, 2023
عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی پلیٹ فارمز کو انیل کپور کے نام،آواز اور ڈائیلاگ کسی بھی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے پہلے نومبر 2022 میں امیتابھ بچن نے دہلی ہائی کورٹ میں ان کا نام، آواز اور تصاویر کے بلا اجازت استعمال کو روکنے کی غرض سے درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔اور انکے نام ،آواز اور تصویر کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔