الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکٹری حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرسیدآصف حسین کو ایک سال کےکنٹریکٹ پرنئےسیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔
عمر حمید نے خرابی صحت پر مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنا استعفیٰ گزشتہ ہفتہ بھجوایا تھا،جس کو انہوں نے منظور کر لیا۔
یکریٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی اُن کے استعفے کی وجہ بنی۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرِ علاج ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
عمر حمید نے 7 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی ، جہاں انہوں نے علالت کے باعث استعفے کی پیشکش کی تھی جبکہ چیف الیکشن کمیشنر نے انہیں مکمل علاج کرانے کا مشورہ دیا تھا۔
عمرحمید کی 2سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی اورچیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین گریڈ22 کے ریٹائرڈافسر اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کےفرائض سرانجام دےرہےتھے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جبکہ ملک بھر میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں اور اس میں محض 23 دن باقی ہیں ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھر میں شیڈول عام انتخابات سے قبل ادارےمیں تقرروتبادلہ کرتے ہوئے عمر حمید کے استعفیٰ کے بعد گریڈ22 کے افسر ڈاکٹرسید آصف حسین کو ایک سال کےکنٹریکٹ پرنیاسیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین گریڈ22کے ریٹائرڈ افسر اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کےفرائض سرانجام دےرہےتھے۔
الیکشن کمیشن نےصوبائی الیکشن کمشنرپنجاب سعیدگل کاتبادلہ کرتے ہوئے اعجازانورچوہان کوصوبائی الیکشن کمشنرپنجاب تعینات کردیا۔اعجازانورچوہان اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان تعینات تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب سعیدگل کاتبادلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل الیکشن سیل اسلام آبادتعینات کردئیےگئے اورایڈیشنل ڈی جی الیکشن اسلام آباد محمد فرید آفریدی کو تبدیل کرتے ہوئےصوبائی الیکشن کمشنربلوچستان تعینات کردیا۔