انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دن بھر اتار چڑھاو کے بعد واپس 280.24 روپے پر بند ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی دیکھنے کو ملی تاہم کاروبار کے اختتام کے وقت ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا اور 280.24 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے کمی کے بعد 280.24 روپے پر ہی بند ہوا تھا ۔
حکومت سے قسطوں پر موبائل فون کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ طریقہ کار جانئے
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز حکومت نے عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول فی لیٹر 8 روپے تک سستا کر دیا تھا ۔