امن کا نوبیل انعام جیتنے والی نرگس محمدی کو ایران کی انقلابی عدالت نے مزید 15 ماہ کی سزا سنا دی۔
نرگس کے خاندان کی جانب سے کی گئی پوست میں بتایا گیا کہ نئی سزا 19 نومبر کو سنائی گئی اور نرگس محمدی پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایران کی اسلامی جمہوریہ کے خلاف پراپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں۔
فیصلے کےمطابق سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ان پر دو سال کے لیےبیرون ملک سفر ،سیاسی اور سماجی گروپوں کی رکنیت اور دو سال کے لیےموبائل فون رکھنے پر پابندی ہوگی۔
مارچ 2021 کے بعد سے یہ ان کی پانچویں سزا ہے،یہ فیصلہ نرگس کی غیر موجودگی میں سنایا گیا،اس حکمنامےمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ نرگس محمدی کو اپنی نئی سزا دارالحکومت تہران سے باہرکسی دوسرے صوبےکی جیل میں کاٹنی ہوگی۔ اس وقت وہ ایران کی بدنام زمانہ اوین جیل میں اپنی 30 ماہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو2023 میں ایران میں خواتین پر ظلم کے خلاف لڑنے کے لیے امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔