برطانیہ نے کہا ہےکہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹیلائز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی سےبرطانوی وزارت داخلہ کےوفدنے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں انسداددہشتگردی اورانسانی اسمگلنگ روک تھام کیلئےتعاون کےمزیدفروغ پراتفاق کیا گیا ، جبکہ دونوں ممالک کےقانون نافذکرنےوالےاداروں کےمابین تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا گیا۔پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان ملزمان کی حوالگی کےمعاہدوں پرپیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا۔
ملاقات میں برطانیہ میں جعلی یونیورسٹیزاوراسٹوڈنٹ ویزاپرغیرقانونی مقیم افرادکےمتعلق بھی گفتگو کی گئی ، جس سائمن ریڈلے نے کہا کہپاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طورپرڈیجیٹیلائزکیاجارہا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہسیکرٹری داخلہ آفتاب درانی سےبرطانوی وزارت داخلہ کےوفدکی ملاقات میں افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں پاکستان ہرممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔