الیکشن کمیشن کی جانب سے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی پانچ فیصد نمائندگی لازمی قرار دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے سیاسی جماعتوں سے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ خیبر پختونخوا سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے جنرل نشستوں پر خواتین کی پانچ فیصد نمائندگی لازم ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت یہ پابندی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تمام جماعتیں 19 جنوری تک جنرل نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں ۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے صوبے سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 10 خواتین نشستوں کے لئے 27 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔