الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے صوبے سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 10 خواتین نشستوں کے لئے 27 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خواہر نسبتی شاھدہ اختر علی جے یوآئی ف کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
ارباب خاندان کی سابق رکن اسمبلی عاصمہ عالمگیر پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جبکہ قاضی حسین احمد کی صاحبزادی سمعیہ راحیل قاضی جماعت اسلامی کی فہرست میں سب سے اوپرہیں، سابق رکن قومی اسمبلی کو جماعت اسلامی نے تیسری بار مخصوص نشست پر ٹکٹ دیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی 26 خواتین کی مخصوص نشستوں پر 70 کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے ، مولانا فضل الرحمان کی دوسری خواہر نسبتی ریحانہ اسماعیل اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، وہ 2002ء اور 2008 میں 2 بار صوباٸی اسمبلی کی ممبر رہیں اور تیسری بار بھی امیدوار ہیں۔
اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستوں کے لئے 74 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے۔