رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں خام تیل کی درآمد میں پچاس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں خام تیل کی درآمد پر 456 ملین ڈالر خرچ کیے گئے،جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں905 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا تھا، لہٰذارواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں خام تیل کی درآمد میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ خام تیل کی درآمد کا حجم 407 ملین ڈالر رہا،جوگزشتہ سال اگست میں 473 ملین ڈالر زرتھا،لہٰذاگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں خام تیل کی درآمدمیں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
اسی طرف جولائی کے مقابلے میں اگست میں خام تیل کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 718 فیصد کمی ہوئی ۔ جولائی میں خام تیل کی درآمد کا حجم 50 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست میں بڑھ کر 407 ملین ڈالر ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 2.171 ارب ڈالررہاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کا حجم 3.302 ملین ڈالرز تھا۔