سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہی کی درخواست کو مسترد کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
فل بینچ نے آر او اور ٹریبونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، مونس نےاین اے 64 ،69 اورپی پی 32،34 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب عدالت نے قیصرہ الہیٰ کو 2حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، عدالت نے این اے 64 ،این اے اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کرلیے، بینچ نے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔