بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی سربراہ کی گاڑی ضلع کے علاقے اسلام آباد میں سنگم کے مقام پر ایک کار سے ٹکرا گئی۔تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی کار مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں محبوبہ مفتی کو کوئی چوٹ نہیں لگی ، لیکن ان کے ڈرائیور کے پیر میں معمولی چوٹ آئی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی آتشزگی سے متاثرہ افراد سے ملنے اننت ناگ پہنچی تھیں، جہاں انہیں کھان بل کے علاقے میں جانا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور محبوبہ مفتی کے لئے دوسری گاڑی کا بندوبست کیا۔ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔