سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 2024 کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں اور ان کے بعد سب سے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود ہیں لیکن وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی 10 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے ان کے بعد تیسرے موسٹ سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے ۔
ان کے استعفے کے بعد چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بعد موسٹ سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں جو کہ 27 نومبر 2027 کو ریٹائر ہوں گے ۔ ان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی 6 فروری 2018 کو ہوئی تھی ۔
جسٹس منصور علی شاہ کے بعد منیب اختر سینئر جج ہیں جو کہ 13 دسمبر 2028 مین ریٹائر ہونے جارہے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس کے دوران سپریم کورٹ کے سینورٹی میں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندو خیل ریٹائر ہو جائیں گے ۔