ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا،بلوچستان ،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےبارش لاہور کے مختلف علاقوںایئرپورٹ 193 ملی میٹر، تاج پورہ 190، نشتر ٹائون 174، گلشن راوی 162، گلبرگ 158، جوہر ٹائون 135، اقبال ٹائون 126، لکشمی چوک 112، اپر مال 105، مغل پورہ 104، قرطبہ چوک 101، سمن آباد 84، شاہی قلعہ 59 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس طرح خانیوال 24 ملی میٹر، نارووال 17، بہاولنگر 11، حافظ آباد 6، فیصل آباد 4، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میرپورخاص میں 33 ملی میٹر، بدین 30، تھر پارکر ڈپلو 20، نگر پارکر 17، کلوئی 8، ڈاہلی 5، اسلام کوٹ ایک، مٹھی 16، چھور 3، مالم جبہ 8، کاکول ایک بگروٹ7، استور ایک اور راولاکوٹ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گزشتہ 24گھنٹوں میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 42 سینٹی گریڈ، سبی، نوکنڈی، دالبندین اور لسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔