لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت کم کر کے پانچ سال کرنے کے قانون کو چیلنج کر دیا گیا۔
میاں شبیر اسماعیل نامی درخواستگزار نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کے سیکشن 232 کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے اور یہ قانون کی خلاف وزری کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین کے سیکشن دو سو بتیس کو غیرآئینی قرار دے۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔