اسرائیلی ڈیفنس فورس نے غزہ آپریشن سےمتعلق حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے آپریشن کو جلد ہی نئے مرحلے میں داخل کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل حماس کےخلاف جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورس کےترجمان نےبتایا کہ پہلے حماس کیخلاف کارروائیاں شمالی علاقوں پرمرکوز تھیں لیکن اب فورسز کی خان یونس اور دیر البلاح جیسے شہروں کی اردگر جنوب کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
نیویاک ٹائمز کےمطابق اسرائیل نےشمالی غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں پہلے سے تعینات 50,000 میں سے نصف سے زیادہ کمی کر دی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کےترجمان کامزیدکہنا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اضافی امداد محصور علاقے میں داخل ہوگی جہاں اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے غذا اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی شدید قلت سے خبردار کیا ہے۔