ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نےترجمان الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں اورپولنگ اسٹیشن سےمتعلق خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا پولنگ اسٹیشنزکی تفصیل کیلئےایس ایم ایس سروس ووٹنگ سے15روزقبل دستیاب ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنزکی حتمی فہرستیں انتخابات سے 15 دن قبل شائع کردی جائیں 8300پرایس ایم ایس سروس پرادھوری معلومات فراہم کرنےسےمتعلق خبردرست نہیںپولنگ اسٹیشنزکی فہرست کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کی جاتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حتمی اشاعت کےبعدووٹرزشماریاتی بلاک کوڈانتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر،گھرانہ نمبردیکھ سکیں گےحتمی اشاعت کےبعدوزٹرزصوبائی اورقومی اسمبلی کاحلقہ نمبراورپولنگ اسٹیشن کانام معلوم کرسکتےہیں ابھی پولنگ اسٹیشنزکی فہرست کی حلقہ وارابتدائی اشاعت کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشنزکی ابتدائی فہرست پرووٹرزاعتراضات وتجاویز11جنوری تک جمع کراسکتےہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر 17 جنوری 2024 تک ان اعتراضات / تجاویز پرفیصلہ دیں گےحتمی اشاعت کےبعد 8300 پرپیغام بھیج کرووٹرکواپنا کوائف کی تفصیل مہیا کی جاتی ہےپوسٹل بیلٹ پیپرزوالےووٹرزمطلوبہ معلومات متعلقہ ضلعی دفاترسےحاصل کرسکتےہیں۔