شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی لازول قربانیوں کی بدولت جہاں امن کے سفر کے بعد ترقی اور خوشحالی پر کام کیا گیا۔ اب یہاں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے اس خوبصورت اور دلفریب علاقے میں متعدد سیاحتی مقامات واقع ہیں۔ ثقافتی، تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے حیرت انگیز اورخوبصورت ودایوں پر مشتمل علاقہ سیاحوں کےلیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقے جیسے شوال، دواتئی، تبی غر، ششیت، آباد ٹاپ، اسماعیل خیل، مرمولے، سپارہ، سپینکئی، بارے کلے، مانا، دادم، رزمک، دریائے ٹوچی، کنڈ غر، سیاحوں کو اپنی خوبصورتی سے متاثر کریں گے۔
پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح اس سیاحتی صنعت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی بھلائی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ علاقے میں سیاحتی فروغ سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور مقامی لوگوں کو بہترین مواقع ملیں گے۔