آسٹریلیا سے ہانگ کانگ چھپکلیاں سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ 4 افراد کو حراست میں لےلیا گیا جن میں تین مرد اور ایک عورت شامل ہے۔
نیوساوتھ ویلزپولیس کا کہنا ہےکہ ان چھپکلیوں کی مارکیٹ ویلیو 12 لاکھ آسڑیلوی ڈالربنتی ہے۔گرفتار افراد پرجرائم سے حاصل ہونےوالی آمدنی ،مجرمانہ گروہ میں حصہ لینےسمیت دیگر الزامات عائد کیےگئے ہیں۔جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
گزشتہ سال ستمبرمیں ہانگ کانگ اسمگل ہونے والی 59 زندہ چھپکلیوں کا بازیاب کرنے کے بعد آسٹریلیا میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی۔
فورس کی گزشتہ چند ہفتوں میں کی گئی کاروائی میں 118 چھپکلیاں،تین سانپ، اور 25 مردہ چھپکلیاں برآمد کیں۔
ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) کا کہنا ہےکہ،حالیہ دہائیوں میں، ہانگ کانگ نے غیر ملکی جانوروں کی تجارت میں عا لمی سطح پر غلبہ حاصل کیا ہے