نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستانی فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اعلان کیا کہ ہے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کے ذریعے بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقوم فوری پاکستانی اکاؤنٹ میں وصول کی جا سکیں گی۔
نگران وزیر آئی ٹی نے اپنے حالیہ بیان میں دو اہم منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت بھی بتا دی۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی فری لانسرز اب پے پال کے ذریعے رقوم وصول کرسکیں گے، ایسا نظام بنایا ہے کہ باہر سے پے پال اکاؤنٹ سے رقم بھیجی جاسکتی ہے۔
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے فری لانسرز کیلئے بیرون ممالک سے پیمنٹ گیٹ وے کا قابل عمل منصوبہ بتادیا۔ کمیونیکیشن کی دنیا میں کیا انقلاب آچکا ہے، لو آربٹ کیا ہے؟ جہاں موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ نہیں وہاں یہ سہولت کیسے ملے گی ، اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔#PayPal pic.twitter.com/ZUJ9m68TZx
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) January 7, 2024
عمر سیف نے بتایا کہ پے پال سے بھجوائی رقم پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں اسی وقت وصول ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ لو آربٹ سیٹلائٹ کمیونیکشن ٹیکنالوجی ایک نئی جدت ہے، یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے کیلئے نئی اسپیس پالیسی بنالی ہے اور اس سے ملک کی کسی بھی حصے میں موجود صارف کو انٹرنیٹ سروس مل سکے گی۔