بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تین جنوری کو اپنے دیرینہ دوست نوپور شیکھرے سے شادی کی تھی۔
بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں شامل اداکار عامر خان کی بیٹی کی جانب سے قدرے غیر معروف ہندو نوجوان سے شادی کرنے پر کروڑوں لوگ حیران رہ گئے۔
عامر خان کے داماد بننے والے 39 سالہ نوپور شیکھرے خود اداکار کے فٹنیس ٹرینر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ساتھ ارا خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوپور شیکھرے اپنی اہلیہ ارا خان سے زیادہ امیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ عامر خان کی مجموعی دولت 1862 کروڑ روپے تک ہے لیکن ان کی بیٹی ارا خان کی دولت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارا خان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 90 لاکھ روپے تک ہے، یعنی ان کے پاس تقریبا 5 کروڑ روپے کی ملکیت ہے جبکہ ارا خان کے شوہر نوپور شیکھرے کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے تک ہے۔ یعنی دونوں میاں اور بیوی کی مجموعی طور پر تقریبا 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔