الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی گئی ، پی ٹی آئی کو بلاتفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ای سی پی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کیں ، 26 دسمبر تک پی ٹی آئی نے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی ہیں،پی ٹی آئی شکایات پر اقدامات ہدایات کی تفصیل بھی سپریم کورٹ کو فراہم کر وا دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈنہ ملنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کرنےکی استدعا کی ہے۔