بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
کولکتہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے 196 رنز کا ہدفآخری اوور میں حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر195رنز اسکور کئے، روسٹن چیس40،جیسن ہولڈر نے37اور روومین پاؤل نے34 رنزبنائے۔ بھارت کی جانب سنجو سیمسن97رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ لائن اپ مکمل ہوگئی۔ پہلا سیمی فائنل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان4مارچ کو ہوگا، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اوربھارت کے درمیان5مارچ کو شیڈول ہے۔





















