ملک میں گزشتہ پانچ سال کے دوران دو کروڑ 10 لاکھ 24 ہزار 863 ووٹرز کا اضافہ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کر تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، اعداد وشمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 12 کروڑ 69 لاکھ کل ووٹرز میں سے 6 کروڑ کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 مرد،5کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 خواتین ووٹرز ہیں۔ یاد رہے کہ سنہ 2018 میں مجموعی ووٹرز 10 کروڑ 59لاکھ 55 ہزار 409 تھے۔
اعلامیے کے مطابق 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار، 36 سے سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے جبکہ 46 سے سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے۔
رپورٹ کے مطابق 56 سے سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 جبکہ 66 سال سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔
کس صوبے میں کتنے ووٹرز رجسٹرڈ ہیں؟
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ووٹر رجسٹرڈ ہیں جبکہ سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہوگئی، صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ41 ہزار 554 ہے۔