سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار گھبرا گئے، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مندی میں بدل گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس گر کر 64 ہزار 515 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ خبر آتے ہی اچانک اسٹاک مارکیٹ 881 پوائنٹس ڈاون ہوگئی، اسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی اتار چڑھاو،مثبت سے منفی زون میں چلی گئی
ہنڈریڈ انڈیکس 300 پوائنٹس گر کر 64313 پوائنٹس پر آ گیا،اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ اکنامک انڈیکیٹرز اچھے ہیںلیکن سیاسی بے یقینی مسئلہ ہے،۔