بالی ووڈ کی معروف لیجنڈری سپرسٹار ممتاز عسکری بنی سما کی مہمان ’نیو ئیر اسپیشل شو‘ود سما میں لیجنڈری،آئیکون اداکارہ و ڈانسر ممتاز عسکری نے شرکت کرکے چار چاند لگادئیے۔
اداکارہ ممتاز اپنی بہن ملکہ اور سکرٹ رائیٹرمئیم بیگ کے ساتھ 2023 کے آخری دن اپنے پاکستانی مداحوں کو ملنے آئیں،نیوائیراسپیشل ودسما میں ہوسٹ اداکار احسن خان کو انٹرویو دیتے ہوئےممتاز عسکری کا کہنا تھا کہ میرے سب سے زیادہ مداح پاکستانی ہیں،انکی جانب سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔
پاکستان کے کون سے اداکاروں کیساتھ کام کرنا چاہیں گی؟
انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کے کون سے اداکاروں کیساتھ کام کرنا چاہیں گی،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں فواد خان اور احسن خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔
شمی کپور نےشادی کیلئے پرپوزکیا تھا،لیکن میں نے انکار کردیا، ادکارہ ممتاز
دوران انٹرویو ادکارہ ممتاز عسکری نے انکشاف کیا کہ شمی کپور نے انھیں شادی کیلئےپرپوزکیا تھا،لیکن میں نے انکارکردیا تھا،انکارکی وجہ یہ تھی کہ میں 16 سال کی تھی اور آگے بھی کام کرنا چہتی تھی اور شمی صاحب کی فیملی چاہتی تھی کہ انکی بہو کام نہ کرے۔
نامور اداکارہ ممتاز عسکری کی پسندیدہ اداکارہ کون؟
دوران انٹرویو ہوسٹ نےسوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ مدھو بالا مجھے بےحدپسند ہیں،میں اس وقت 13 سال کی تھی جب ان سے ملاقات ہوئی۔انکا نام بھی ممتاز تھا۔
ڈانس کب سیکھا؟
ڈانس سے متعلق سوال پراداکارہ ممتاز نے بتایا کہ انہوں نے 12 سال کی عمر میں ڈانس سیکھا۔
اداکارہ ممتاز کی غلام علی اور میڈیم نورجہاں سے ملاقات کہاں ہوئی؟
پاکستان کے نامور گلوکار غلام علی اور ملکہ ترنم نور جہاں سے ملاقات کے بارے میں سوال پر انکا کہنا تھا کہ غلام علی صاحب اور نورجہاں کے ساتھ ملاقات لندن میں ہوئی تھی۔
کریئرکا آغاز،پہلی فلم،پہلی کمائی
اداکارہ ممتاز نے 7 سال کی عمرمیں اپنےکریئرکا آغازکیا اور ان نے پہلی کمائی ساڑھے تین سو روپےتھی۔ انہوں نے 14 سال کی عمرمیں پہلی فلم’فولاد‘ کی تھی جس کے ہیرو دارا سنگھ تھے۔
اس کے بعد انہوں نےراجیش کھنہ کےساتھ 14 فلمیں کیں اورسب فلمیں اور گانے سپرہٹ گئے۔انکی ایک بعد ایک 14 فلمیں سپرہٹ گئیں۔جن کی بعد ان کا نام فلموں کے سپرہٹ ہونےکی ضمانت تھا۔ان کےگانوں کے آج بھی ری میکس بنتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے فروز خان،دھرمندر، سنجیوو کومار ،جتیندر، شمی کپور کے ساتھ فلمیں کی۔
اداکارہ ممتازکی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ مشہور ہوئی اوران کے ساتھ اداکارہ کی پہلی فلم ’بندھن‘ تھی۔انہوں نےدلپ کمار کے ساتھ رام اور شام فلم میں کام کیا، جو ان کے لیے بطورمیجرمین سٹریم ہیروئن پہلا بریک تھرو تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ممتاز عسکری کو فلم انڈسٹری کو خیر باد کہے 40 سال ہو چکے ہیں،شادی کے بعد انہوں نےفلموں میں کام کرنا چھور دیا تھا۔