لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اور مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلےمیں قراردیا گیاہےکہ خرم لطیف کھوسہ پر مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خرم لطیف کھوسہ کےخلاف مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا، ایسے مقدمےکو خارج ہونا چاہیے،دہشت گردی کی دفعات کے تحت مزنگ تھانے میں درج مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔
فیصلےمیں خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنےاورہتھکڑی کھولنےکا حکم دیا گیا،ہائیکورٹ کے قریب ٹرنرروڈ سے پولیس عام طور پرگرفتاری نہیں کرتی۔
خرم لطیف کھوسہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں،انھیں گرفتار کرنے پر عدالت کو کچھ تحفظات ہیں۔