شمالی وزیرستان میں چوکی پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں شہید نائیک عبدالرؤف کے جسدخاکی کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقے رحیم یار خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
نائیک عبدالرؤف شہید کی نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، اور عمائدینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اکتیس سالہ نائیک عبدالرؤف شہید نے سوگواران میں والدین،بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی ۔