نہتے فلسطینیوں کے سال نو کا آغاز بھی فضائی حملوں سے ہوا۔اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی رات بھر وسطی غزہ کے علاقے زیتون میں بمباری جاری رہی۔جس میں عام شہریوں کونشانہ بنایا گیا،جبکہ مغازی کیمپ میں رہائشیوں کو ڈرون حملوں سےنشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی شہید ہوگئے۔
القسام بریگیڈز نے جوابی کارروائی میں تل ابیب پربیس راکٹ برسا دیئے۔ اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائیوں کے لیے بھیجے گئے ریزروفوجی واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
قابض صہیونی فورسز کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 800 ہوگئی ہے۔