پاکستان تحریک انصاف کے حلیف شیخ رشید احمد کے این اے 57 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد اور ان کے بھیتجے شیخ راشد شفیق نے این اے 57 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ڈی آر او نے دونوں کے کاغذات مسترد کردیئے۔
این اے 55 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بشارت راجہ جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کی طرح مسلم لیگ ضیاء بھی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت رہی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 56 راولپنڈی سے بھی شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی دوبارہ اسکروٹنی کی گئی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔