راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 چھپن میں شیخ رشید کے کاغذات کی دوبارہ اسکروٹنی کی گئی، سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لگتا ہے چلہ الٹا پڑگیا، لگتا ہے مجھے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔
راولپنڈی سے قوم اسمبلی کے حلقہ این اے 56 میں شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی دوبارہ اسکروٹنی مکمل کرلی گئی، اعتراضات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کسی الزام میں صداقت نہیں، لگتا ہے چلہ الٹا پڑ گیا، میرے خلاف جعلی فرد، جعلی کاغذات تیار کئے گئے، لگتا ہے مجھے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کسی ریسٹ ہاؤس نہیں رہا، الزام ہے ریسٹ ہاؤس کا ڈیفالٹر ہوں، ایک ایک پیسہ اور اثاثہ ایف بی آر میں ظاہر کر رکھا ہے، کوئی بزنس نہیں کرتا، زمین بیچتا ہوں وہی کھاتا ہوں۔