نگران وفاقی حکومت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کی ہونیوالی تمام تقریبات کے اجازت نامے منسوخ کردیئے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں نہ منانے اور تقریبات پر پابندی کا اعلان ایک روز قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کیا تھا۔
وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے سال نو کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اب کسی بھی مقام پر نیو ایئر نائٹ نہیں منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہیں، غزہ کے تمام اسپتال صہیونی حملوں کی وجہ سے غیر فعال ہوچکے ہیں۔