غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی اسرائیل کو مہنگی پڑگئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 صیہونی فوجی ہلاک اور 50 پچاس زخمی ہوگئے، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ڈھائی ماہ سے زائد ہوگیا، صہیونی فوج کی شہری علاقوں پر بمباری کے نتیجے 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے، بدھ سے جمعرات تک حماس کے جنگجوؤں سے جھڑپوں میں مزید 5 فوج ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکتیں خان یونس اور شجاعیہ میں ہوئیں، زمینی کارروائی میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 167 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر شہری آبادیوں پر فضائی حملے بدستور جاری ہیں، آج (جمعرات کو) صہیونی بمباری میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب حماس سے جھڑپوں میں مجموعی طور پر 500 سے زائد فوجی مارے چکے ہیں جبکہ اسرائیل فوج کے سیکڑوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔