الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف سیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ میں جانبدار وزرا کو ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست خارج کردی، تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد حسن فواد اپنے عہدے کے حوالے سے عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، فواد حسن فواد کے خلاف درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد حسن فواد اہم پوزیشن پرتعینات رہے اور بطور بیوروکریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے۔
واضح رہے کہ عزیزالدین کاکا خیل نے فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی، عزیز الدین کاکاخیل نے احد چیمہ کے خلاف بھی کمیشن کو درخواست دی تھی۔ درخواستگزار نے وفاقی نگران کابینہ میں جانبدار وزرا، مشیروں کو ہٹانے کی پٹیشن 28 ستمبر کو دائر کی تھی۔