محکمہ موسمیات نے 18 تا 20 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم ہوا کا دباؤ جنوب مشرقی راجستھان پر موجود ہے۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق اٹھارہ تا بیس ستمبر کے دوران کراچی اور حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔تھرپارکر، میرپورخاص، حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور،بدین ٹھٹہ اور دادو میں بھی بارش ہوگی۔ سکھر،گھوٹکی، قمبرشہداد کوٹ، بارکھان، سبی ،ژوب ،قلات اور خضدار میں بھی بارش ہوگی۔
گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ شمال اور مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔