پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، کیچ ڈراپ ہونے پر میں اپنی غلطی مانتا ہوں۔
آسٹریلیا کیخلاف میلبرن ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پلیئر کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا ، یہ گیم کا حصہ ہے، مجھ سے کیچز ڈراپ ہوئے اور میں اپنی غلطی مانتا ہوں، اگر کیچ پکڑتے تو آسٹریلیا کو فرق پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں۔ میلبرن ٹیسٹ؛ قومی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنزبنا لیے
یاد رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز عبداللہ شفیق کی جانب سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ میں بھی عبداللہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران قومی اوپنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیم کے اہم باؤلر ہیں، ہماری کوشش تھی ان کو وکٹ نہ دیں، محمد رضوان اور عامر جمال کی پارٹنرشپ لگی ہے، امید ہےٹوٹل کے قریب جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے وکٹیں دیں لیکن امید ہے یہ پارٹنرشپ لمبی چلے گی۔