آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالئے ہیں۔
قومی ٹیم کی پہلی اننگز
قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پہلی اننگز کا آغازکیا، امام الحق 10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،دوسری وکٹ 124 رنز پر گری ،عبداللّٰہ شفیق 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کاشکار بنے۔
بابراعظم کا بلا نہ چل سکا، صرف ایک رن بنا کر آسڑیلوی کپتان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، کپتان شان مسعود 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل 9 اورسلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسڑیلوی ٹیم کا دوسرے روز کا پہلا سیشن
میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی بالر چھائے رہے۔ پہلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم کو تین سو اٹھارہ رنز پر پویلین بھیج دیا۔
دوسرے روز آسٹریلیا نے187 سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ پاکستانی بالرز نےآسٹریلیا کو 318 رنز تک محدود کردیا۔ عامر جمال نے تین،شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، میر حمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 63 رنز بناکر نمایاں رہے،عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔
گزشتہ روز پہلے سیشن کا اختتام
پاکستان اور آسٹرلہ کیا۔
ڈیوٖڈوارنر 38،عثمان خواجہ 42رنز بناکرآؤٹ ہوئے، جبکہ مارس لبوشن 14 اور اسٹیو اسمتھ 26 رنز پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی ،آغا سلمان اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل یلیا کےدرمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصکی ہے۔
واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔