جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 4.10 فیصد اضافہ اور جنوبی یورپ سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبرتک یونان، اٹلی،سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.311 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.260 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
نومبرمیں جنوبی یورپ کوبرآمدات کاحجم 245.74 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 292.44 ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 243.11 ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.980 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر300.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 350.44 ملین ڈالرتھا۔
نومبرمیں جنوبی یورپ سے درآمدات کا حجم 87.44 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 66.35 ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 67 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر 883.89 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔