ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران لبنان میں کشیدگی میں اضافے کو برداشت نہیں کرے گا
ایرانی سپریم لیڈر کےمشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ایرانی مسلح افواج کےصبرکی بھی ایک حد ہے،ایران لبنان میں کشیدگی میں اضافےکو برداشت نہیں کرےگا،اور نہ ہی کسی بھی قسم کے ناکہ بندی کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گا،آبنائےہرمز ایران کی نگرانی اور انتظام کے تحت ہے۔
اسرائیل امریکا کے سامنے اکڑکرکھڑا ہوگیا،لبنان پرحملے بند کرنے سے صاف انکار کردیا،جنوبی لبنان میں پلان کےتحت کارروائیاں جاری رکھیں گی،اسرائیلی وزیربن گویر نےکہا امریکی صدر کو ناکہنےکا وقت آگیا،حزب اللہ کےخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
جنوبی لبنان پرقبضے کےبعد اسرائیلی فوج کے مختلف مقامات پرحملےجاری ہیں،مزید 8 شہری شہیدہوگئے، 2 مارچ سے اب تک شہادتوں کی تعدادساڑھے تین ہزار کے قریب پہنچ گئی۔





















