علی پور کے نواحی علاقے ڈھاکہ میں شدید آندھی اورطوفان کے بعد خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اہل علاقہ کےمطابق آگ کےباعث درجنوں مویشی اورگندم جل کر راکھ ہوگئی جبکہ کئی افراد کے جھلسنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں۔
عینی شاہدین کےمطابق طوفان کے دوران سولر پلیٹیں ٹوٹ گئیں، ٹریکٹر اور درختوں کو بھی آگ لگ گئی، آگ نے موضع ڈھاکہ،باقر شاہ، سوئی سمیت متعدد بستیوں کو متاثر کیا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ مقامی لوگ اپنی مددآپ کےتحت آگ بجھانے میں مصروف رہے،آگ سے کروڑوں روپےکانقصان ہوا۔




















